قتل کے 2مجرموں کو سزائے موت کا حکم


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ نے تھانہ صدر جوہرآباد کے ایک مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد عامر کو سزائے موت 10لاکھ جرمانہ اور عدم ادائیگی پر 6ماہ مزید قید کا حکم سنایا ہے ۔عامر نے اپنی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں ناصر کو قتل کر ڈالا تھا۔جبکہ ایک اور مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد محمد یار گوندل نے تھانہ جوہرآباد کے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عامر عباس کو سزائے موت 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ دوسرے ملزم منظور کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 22جولائی 2013ء کو اپنی ہمشیرہ مسرت خاتون اور ڈیڑھ سالہ بھانجی ریحانہ کو قتل کر دیا تھا۔ مقتولہ مسرت نے پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ جوہرآباد پولیس نے مقتولہ مسرت خاتون کے خاوند محمد خان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت کو بھجوایا تھا۔
;
قتل کے 2مجرموں کو سزائے موت کا حکم قتل کے 2مجرموں کو سزائے موت کا حکم Reviewed by Khushab News on 8:00:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.