کسی بھی شرپسند کو امن میں خلل ڈالنے نہ دیا جائیگا،ڈی پی او


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محرم الحرام کے دنوں میں کسی بھی بدامنی اور انتشار کے تدارک اور امن کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے ضلع کونسل خوشاب کے کانفرنس ھال میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس کی صدارت ڈی سی او خوشاب ضیا ء الرحمن نے کی ۔اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،صوبائی چیئرمین قائمہ کمیٹی (اطلاعات) ،ڈی پی او فیصل گلزار ،ڈی او (سی ) عبدالمجید سنبل ڈی آئی اوتابندہ امجد دیگر ضلعی و پولیس افسران کے علاوہ مولانا سلیم الرحمن ،قاری سعید ،اے ڈی بھائی اور دیگر امن کمیٹی کے ممبران موجود تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ ہمارے مذہب اسلام میں دو چیزیں لازم ملزوم ہیں۔ وہ ایمان اور امن، دین اسلام میں امن و سلامتی ہماری انتہااور منتہا بھی ہے اور اس کے حوالے میں جو بھی اقدامات کئیے جائیں وہ ہماری نیکی اور ہمارے مقاصد کاحصول ہیں ۔اسلئیے تمام ممبران کمیٹی سے استدعا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے لاء انیڈ آرڈر کے سلسلے میں جاری ہونے والے آرڈینیس پر عملدرآمد کریں اور معاشرہ کے افراد کو بھی اس کی تلقین کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا ضلع ہے اور اس میں امن کو برقرار رکھنا آپ کا بہت بٹرا عزاز ہے لہذا ہم افسران کی خوش قسمتی ہے کہ ہم بھی اس مشن کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ مجھے اس ضلع کے حوالے سے محرم الحرام کے انتظامات کرنے کا تیسرا عزاز ہے ۔انہوں نے کہ کمیٹی کے ممبران کو بھی یہ اعزازحاصل ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاسوں میں ہونے والی کمٹمنٹ اور فیصلوں کی انہوں نے پوری طرح پاسداری کی اور ضلع کے امن کو برقار رکھنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ،تا ہم ضلعی پولیس و انتظامیہ حالات سے پوری طرح با خبر اور چوکنا ہے اسلیئے کسی بھی شرپسند کو امن میں خلل ڈالنے نہ دیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں کوئی بھی بٹرا مسئلہ نہ ہے تا ہم چھوٹے چھوٹے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے ۔اجلاس میں سینٹیرڈاکٹر غوث محمد نیازی ،اور ایم پی اے کرم الہی بندیال نے بھی ضلع میں امن کے حوالے سے تمام علمائے کرام کو اتحاد ،اتفاق اور بھائی چارہ رکھنے کی تلقین کی ۔اجلاس میں مولانا سلیم الرحمن ،قاری سعید اور دیگر ممبران کمیٹی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ امن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ و پولیس سے بھر پورتعاون کریں گے ۔ 

;
کسی بھی شرپسند کو امن میں خلل ڈالنے نہ دیا جائیگا،ڈی پی او کسی بھی شرپسند کو امن میں خلل ڈالنے نہ دیا جائیگا،ڈی پی او Reviewed by Khushab News on 5:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.