جوہرآباد ، ایف آئی نے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایف آئی اے کی ٹیم نے جعلسازی اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملوث ایک اشتہاری رفیق نواز کو گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی ضلع خوشاب کی ڈی ای سی کے رکن ملک حامد ظہور آہیر کی نے رفیق نواز اور ایک نجی بنک کے منیجر کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے 32لاکھ روپے کی رقم نکلوانے کے الزام میں مقدمہ میں بینکنگ کورٹ نے ملزم رفیق نواز کی ضمانت منسوخ کر دی تھی اور وہ اس مقدمہ میں اشتہاری تھا۔ جبکہ مقدمہ میں ملوث دوسرے ملزم محمد سرور بٹ نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کروا رکھی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم رفیق نواز ملک حماد ظہور آہیر کا کارباری شریک تھا اور اس نے بنک منیجر کی ملی بھگت سے حماد ظہور کی چیک بک جعلسازی کے ذریعے رقم اپنے نام کرالی تھی

;
جوہرآباد ، ایف آئی نے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا جوہرآباد ، ایف آئی نے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا Reviewed by Khushab News on 9:09:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.