پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں حصہ لےگی



نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی تحریک تحصیل نوشہرہ بلدیاتی انتخابات کے نامزد امیدواروں کا خصوصی اجلاس منعقد ہواجس میں مہمان خصوصی پیر طریقت گنجیال شریف سید اصغر علی شاہ صاحب اور ان کے ہمراہ ضلعی صدر عوامی تحریک ملک محمد نواز اتراء اور جنرل سیکرٹری ملک محمد شفیق نے بھی تھے پیر سید اصغر علی شاہ صاحب نے نامزد امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اس ظالم اور غریب دشمن نظام سے ہر محاز پر جنگ لڑ رہی ہے اور انشاء اللہ بالآخر فتح حق کی ہو گی اسلئے عوامی تحریک کے کارکن متحد ہو کر اس استحصالی نظام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کسی بھی پارٹی کی دھونس ، ان پڑھ اور انگوٹھا چھاپ امیدواروں کا جرات و بہادری سے مقابلہ کریں گے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک اپنے منشور کے ساتھ کھل کر سامنے آئے گی جسکی وجہ سے مخالفین کی نیندیں اُڑ چکی ہیں ہم اپنے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی انقلابی پیغام کی وجہ سے حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کریں گے اس موقع پر ملک اللہ یا ر خان ، ڈاکٹر ممتاز حسین آرائیں سمیت سینکڑوں کارکن شریک تھے۔
;
پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں حصہ لےگی پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں حصہ لےگی Reviewed by Khushab News on 9:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.