الیکشن سے پہلے ہی حکمرانوں کے اوسان خطا ہو چکے، عمر اسلم اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے سٹے آرڈر (ن ) لیگ کو ناکامی سے بچا نہیں سکتے ، حکمران عوامی عدالت کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں، انہیں این اے 154 میں اخلاقی طور پر شکست ہو چکی ہے ، دھاندلی کرنے والے عوام کے احتساب سے نہیں بچ سکیں گے -انہوں نے کہا ہے کہ پینترے بدلنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں، نواز لیگ عوامی انتقام سے خوفزدہ ہو کر راہ فرار اختیار کر رہی ہے اور ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے پہلے ہی حکمرانوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں - ملک عمر اسلم اعوان نے مزید کہا کہ کہا کہ ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کا موقف درست ثابت ہو رہا ہے کہ نواز لیگ دھاندلی کی بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آئی تھی اگر غیر جانبدار اور شفاف الیکشن ہوتے تو ن لیگ کو 10فیصدنشستیں بھی نہ مل پاتیں۔ - 

;
الیکشن سے پہلے ہی حکمرانوں کے اوسان خطا ہو چکے، عمر اسلم اعوان الیکشن سے پہلے ہی حکمرانوں کے اوسان خطا ہو چکے، عمر اسلم اعوان Reviewed by Khushab News on 9:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.