ٹریفک حادثات کانسٹیبل جاں بحق دو زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں ٹریفک کے المناک حادثات کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے‘ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کانسٹیبل عدالت خان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اُسے سامنے سے آنیوالے ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا کار کا نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ دوسرا حادثہ موضع اُتراء کے نزدیک ہوا جہاں ایک ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں شاہ والا کے رہائشی موٹر سائیکل سواردو حقیقی بھائی محمد فضل اور محمد مظہر زخمی ہو گئے۔
;
ٹریفک حادثات کانسٹیبل جاں بحق دو زخمی ٹریفک حادثات کانسٹیبل جاں بحق دو زخمی Reviewed by Khushab News on 8:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.