یونین کونسل پدھراڑ سے یوسی چیئرمین مزمل اعوان کی حمائت

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سعنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک محمد علی ساول نے یونین کونسل پدھراڑ میں چیئرمین شپ کے اُمیدوار ملک مزمل اعوان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اُن کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خوشاب نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کے ترجمان مہتاب نے بتایا کہ مزمل اعوان وہ واحد اُمیدوار ہیں جو یونین کونسل پدھراڑ کے مکینوں کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور اُن کا معیارِ زندگی بلند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے علاقہ کے مکینوں کی اکثریت اُن کیساتھ ہے اور ان کی یقینی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ ملک محمد علی ساول کا خیال ہے کہ ما ضی میں ہمیشہ ضلع خوشاب کے سرحدی یونین کونسل پدھراڑ کے مکینوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا اس علاقہ سے کامیابی حاصل کرنیوالے اُمیدواروں نے اپنی توانائیاں اپنے حلقہ انتخاب کے مکینوں کی فلاح و بہبود کی بجائے دیگر علاقوں کی ڈویلپمنٹ پر مرکوز کئے رکھیں جس کی وجہ سے یونین کونسل پدھراڑ کے مواضعات کے مکین آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ ان حالات میں ملک مزمل اعوان علاقہ کے مکینوں کے ترجمان بن کر اُنھیں مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے میدان میں اُترے ہیں انشاء اﷲ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔
;
یونین کونسل پدھراڑ سے یوسی چیئرمین مزمل اعوان کی حمائت یونین کونسل پدھراڑ سے یوسی چیئرمین مزمل اعوان کی حمائت Reviewed by Khushab News on 8:36:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.