بنک الفلاح جوہرآباد کے مینیجر کی گرفتاری و رہائی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایس ایچ او جوہرآباد سٹی امجد جلال نے گزشتہ روز ناقص سیکورٹی انتظامات پر الفلاح بینک کے منیجر رستم علی کو حوالات میں بند کر دیا‘ رستم علی کیخلاف سیکورٹی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق جب ایس ایچ او جوہرآباد کے مالیاتی اداروں کی سیکورٹی چیکنگ کیلئے جب الفلاح بینک جوہرآباد پہنچے تو وہاں سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا بینک میں نصب کئے جانیوالے تمام سیکورٹی کیمرے بند تھے اور لوگ چیکنگ کے بغیر بینک میں آ جا رہے تھے۔ جب بینک منیجر رستم علی سے سیکورٹی کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو وہ اطمینان بخش جواب نہ دے سکے جس پر ایس ایچ او نے اُنھیں فوری طور پر حوالات میں بند کر کے ان کے خلاف پرچہ دے دیا۔تاہم پولیس نے انکی گرفتاری نہیں ڈالی اور کچھ ہی دیر بعد بعض ،، مخصوص وجوہات، ، کی بنا پر ملزم کو چھوڑ دیا اور اس نے عدالت سے متذکرہ مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
;
بنک الفلاح جوہرآباد کے مینیجر کی گرفتاری و رہائی بنک الفلاح جوہرآباد کے مینیجر کی گرفتاری و رہائی Reviewed by Khushab News on 11:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.