یونین کونسل انگہ کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی


نوشہرہ وادی سون( فرحان فاروق اعوان سے) انگہ یونین کونسل میں آزاد پینل سامنے آنے کے بعد سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے موضع اوگالی ،موضع کوٹلی اورموضع انگہ کی اہم برادریوں کے راہنماؤں نے متفقہ طور پر چئیرمین کیلئے میاں باغ علی اور وائس چئیرمین کیلئے ڈاکٹر شوکت ملک کو امیدوار نامزد کیا ہے انہیں چاہ غفوریہ ،رکھ انگہ ،ڈیرہ جات باغ شمس دین ،شکر کوٹ ،سرہال اور سبھرال کی اہم برادریوں کی حمایت حاصل ہے ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے قاضی عزیز الر حمٰن چئیرمین اور ملک ظفر نسال وائس چئیرمین ہیں اور مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک ربنواز ہیں ابھی تک ان کے وائس چیرمین کا نام سامنے نہیں آرہا ذرائع کے مطابق سھبرال سے ملک محمد علی کو ساتھ ملایا جاسکتا ہے کیونکہ سھبرال میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہموال برادری کا مشاورتی اجلاس ہوا اجلاس میں متفقہ طور پر محمد علی کو اپنی برادری کی حمایت حاصل ہوگئی ہے کہ آئندہ الیکشن میں محمد علی کو کھڑا کیا جائے گا اور امیدوار کونسلر احمد نواز مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
khushabnews
;
یونین کونسل انگہ کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی یونین کونسل انگہ کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی Reviewed by Khushab News on 8:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.