وادی سون کی خبریں




مردوال میں گل گھوٹو سے درجنوں مویشی ہلاک

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)وادی سون کے مختلف قصبات میں جانوروں کی موذی مرض گل گھوٹو تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے رہائشیوں کے قیمتی جانور ہلاک ہورہے ہیں محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکار خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہے ہیں گزشتہ دنوں موضع مردوال میں درجنوں مویشی گل گھوٹو بیماری سے ہلاک ہوگئے کسانوں نے ڈی سی او خوشاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔



ضمنی الیکشن میں عوام نے ن لیگ پر اظہار اعتماد کیا
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ملک حاکم خان،ملک محمد اقبال نسال،ملک محمد نواز ہموال،ملک جاوید بکھوال نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لاہوریوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کردیا ہے کہ انہیں حکومتی پالیسیوں پر اتفاق ہے اور اپنے قائد میاں نواز شریف کی قائدآنہ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد ہے جبکہ عمران خان کے سپورٹر بھی جان گئے ہیں کہ انکا لیڈر عوام کا وقت ضائع کررہا ہے انہوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر پاک فوج اور رینجراہلکاروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہا ۔



غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)شہر اور اس کے مضافات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے بجلی کی بندش سے کاروباری طبقہ پریشان ہیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر علانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کیا جائے۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.