بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی سمیت کسی سے اتحاد نہیں کرینگے، گل اصغر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے رہنما گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ تمام بلدیاتی اُمیدواروں کو ٹکٹ میرٹ پر جاری کئے جائیں گے اور ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ کرے گا۔تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں نہ تو کسی سیاسی جماعت یا علاقائی دھڑے سے الحاق کرے گی اور نہ ہی کسی آزاد اُمیدوار کی حمایت کرے گی۔ وہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ادارہ ہے جہاں کسی کی اجارہ داری نہیں الیکشن خواہ قومی ہوں یا بلدیاتی ٹکٹ کے اجراء کیلئے باقاعدہ ایک طریقہ کار ہے اور اس طریقہ کار کو فالو نہ کرنیوالوں کو ٹکٹ جاری نہیں ہو سکتا۔ انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا کہ عمران خان نے اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا 2002ء میں میاں نواز شریف نے عمران خان کو پچاس سیٹوں کی پیشکش کی تھی جسے قبول نہیں کیا گیا۔ میانوالی میں الیکشن کیلئے ایک فارمولا بنایا گیا عمران خان نے اصولوں پر چلتے ہوئے فارمولا بنانے والوں کی رُکنیت ختم کر دی۔ ہماری شناخت تحریک انصاف ہے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو کل کسی اور گروپ کا حصہ تھے آج پی ٹی آئی جوائن کرنے کے بعد ہمارے لئے قابل احترام ہیں‘ اگر وہ الیکشن لڑنا چاہیں تو اُنھیں میرٹ پر ٹکٹ ملیں گے۔ ٹکٹ جاری کرتے وقت اُمیدوار کے ذاتی ووٹ بینک کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں ملک عمر اسلم اعوان‘ حسن اسلم اعوان‘ ملک سید رسول سلہال‘ ملک حماد ظہور آہیر‘ حامد محمود وڈھل‘ شاہد اقبال بگھور‘ جاویریہ ظفر‘ ڈاکٹر خالد بشیر اعوان اور ملک قاسم اعوان سمیت ضلع خوشاب کی مختلف یونین کونسلوں کے سابق ناظمین و ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
;
بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی سمیت کسی سے اتحاد نہیں کرینگے، گل اصغر بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی سمیت کسی سے اتحاد نہیں کرینگے، گل اصغر Reviewed by Khushab News on 8:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.