عاشورہ محرم میں قیام امن کیلئے کوشاں ہیں،علی عاطف بٹر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل علی عاطف بٹر نے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران امن و امان اور بھائی چارے کی فضا ء کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو چاہئے کہ اس سلسلہ میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔رات کے اوقات میں ہونے والی مجالس عزاء کے موقع پر لائٹس کیلئے جنریٹر کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔اس موقع پر تحصیلدار میاں محمد اکرم ،نائب تحصیلداران فتح شیر ،شاہد اقبال،شفیق خان،صدر انجمن تاجران شیخ مجیدودیگر موجودتھے ۔
;
عاشورہ محرم میں قیام امن کیلئے کوشاں ہیں،علی عاطف بٹر عاشورہ محرم میں قیام امن کیلئے کوشاں ہیں،علی عاطف بٹر Reviewed by Khushab News on 8:36:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.