ریٹرننگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریٹرننگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کردیئے گئے ،ڈی سی او خوشاب ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کے لئے مثالی انتظامات کئے جائیں گے ۔ وزارت داخلہ پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع خوشاب کی 48 یونین کونسلوں میونسپل کمیٹی خوشاب کی 46 وارڈوں، جوہرآباد کی 23، نورپور کی 12، قائدآباد کی 23، ہڈالی کی 26، نوشہرہ کی 12،مٹھہ ٹوانہ کی 20وارڈوں کے انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں۔ پولنگ کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ ڈی سی او ضیاء الرحمن نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن سیکورٹی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کمیٹی کے کنونئر ہونگے جبکہ ممبران میں ڈی سی او145 ڈی پی او اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شامل ہونگے
;
ریٹرننگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات ریٹرننگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات Reviewed by Khushab News on 8:16:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.