یوسی انگہ ، اہم برادریوں کا مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمائت کا اعلان

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)یو سی انگہ سے مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار چیئرمین حاجی ملک رب نواز کی حمایت میں موضع سھبرال کے ڈیرہ جات پر مختلف برادریوں جن میں نسال برادری،پرلال برادری ،ہموال برادری ،نور خنال برادری نے دعائے خیر دی اور غیر مشروط پر آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر وائس چیئرمین کی نشست کیلئے ملک محمد علی کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا امیدور چیئرمین حاجی رب نواز نے مختلف برادریوں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہہوئے کہا کہ کامیابی کے بعد یونین کونسل کے ترقیاتی کاموں میں بلاتفریق بڑھ چڑھ کر کام کروں گا اور ایم این اے ملک عزیر خان کا احسان مند ہوں جہنوں نے مجھے پارٹی کا ٹکٹ دیا پارٹی کے اعتماد پر پورا اتروں گا اس موقع پر ملک محمداقبال نسال،ملک محمد نواز معموریہ،سابق کونسلر محمد اصغر،ملک شہزاد امیرنسال،ملک گل سلطان،ملک محمد ظفر اوگالی ،نمبردار ملک امیر سلطان سرہال،ملک محمد زمان گڈا،ملک غلام حسین اور سجاد حسین ساجد بھی موجود تھے۔

;
یوسی انگہ ، اہم برادریوں کا مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمائت کا اعلان یوسی انگہ ، اہم برادریوں کا مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمائت کا اعلان Reviewed by Khushab News on 7:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.