ضیاالامت کانفرنس میں وزیر مملکت پیر امین الحسنات کی شرکت



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضیاالامت کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر آج یہاں وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے مسجد آمنہ عباس پورہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی محفل میں پیر زادہ عابد حسین ہاشمی ،پیر زادہ صاحبزادہ فقیر محمد اسمعیل ،پیر محمد اسلم شکری ،ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے نے شرکت کی۔ وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے پیر عابد حسین ہاشمی کو مسجد تعمیر کرنے پر مبارکباد دی اور اسلام میں مسجد کی تعمیر کرنے والوں کے درجات پر روشنی ڈالی انہوں نے مسجد کے تقدس اور مسلمانوں کیلئے مسجد کی اہمیت اور ضرورت پر سیر حاصل گفتگو کی اورمسجد تعمیر کرنے والوں کیلئے جزائے خیر کی دعا کی



;
ضیاالامت کانفرنس میں وزیر مملکت پیر امین الحسنات کی شرکت ضیاالامت کانفرنس  میں وزیر مملکت پیر امین الحسنات کی شرکت Reviewed by Khushab News on 4:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.