پی ٹی آئی پنجاب نے فیصلہ کردیا،گل اصغر بگھور کو شدید دھچکا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نےنے ضلع خوشاب میں تحریک انصاف کےبلدیاتی ٹکٹوں کے اجرا کے لیے این اے انہتر سے ملک عمر اسلم اعوان جبکہ این اے ستر سے صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے رکن ملک احسان اللہ ٹوانہ کو ذمہ داری سونپ دی پارٹی نے اس بارے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا۔بعد ازاں ملک احسان ٹوانہ نے این اے ستر میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کے لیے سردار شجاع خان بلوچ ،حاجی شریف خان بلوچ ،ملک مسعود کنڈان ، پیر ذوالقرنین شاہ ذ اورگل اصغر بگھور پر مشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جس کے سربراہ وہ خود ہونگے یہ کمیٹی امیدواروں سے انٹریو کے بعد ٹکٹ جاری کرے گی۔ دریں اثنا ملک احسان ٹوانہ نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے این اے ستر کیلئے ملک مسعود کنڈان کو پی پی اکتالیس سے دلدار خان بلوچ ایڈووکیٹ کو،پی پی بیالس سے علی حسین بلوچ، ، نور پور تھل سٹی سےملک شفقت گجرخوشاب سٹی سےسکندر بلوچ ہڈالی سے غضنفر وڈھل،جوہرآباد سٹی سے عاصم خان نیازی ،فضل جلیل خان اورجویریہ کو پی ٹی آئی کے فوکل پرسنزنامزد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع خوشاب میں پی ٹی آئی کے اندر دھڑے بندی عروج پر پہنچی ہوئی ہے اور گل اصغر بگھور یہ تاثر پیش کررہے تھے کہ انہیں شجاع بلوچ کی مکمل حمائت حاصل ہے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کے فیصلوں میں احسان ٹوانہ کا کو ئی عمل دخل نہ ہو گاتاہم پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے مذکورہ نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد گل اصغر بگھور کو شدید سیاسی دھچکا پہنچا ہےاور انکی بالا دستی کا تاثر ختم ہو کر رہ گیا ہےجبکہ احسان ٹوانہ کا پلڑا واضح طور پر بھاری ہوگیا ہے
;
پی ٹی آئی پنجاب نے فیصلہ کردیا،گل اصغر بگھور کو شدید دھچکا پی ٹی آئی پنجاب نے فیصلہ کردیا،گل اصغر بگھور کو شدید دھچکا Reviewed by Khushab News on 10:33:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.