ٹکٹ کے لیے آخری حد تک جاونگا، اکرم نیازی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے سابق جنرل سیکرٹری و امیدوار برائے یو سی چیئرمین گولیوالی اکرم خان نیازی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انکے ٹکٹ کے حوالے سے پھیلائی گئی خبریں درست نہیں ہیں کیونکہ پی ٹی آئی میں ٹکٹ کا ایک خاص طریقہ کار ہے کوئی ایک شخص کسی کو ٹکٹ نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے سلیکشن بورڈ امیدوار کے نام کی سفارش کریگا اگر اس پر کسی امیدوار کو اعتراض ہوگا تو وہ ضلعی ایپلیٹ بورڈ میں اپیل کریگااور مزید پنجاب اپیلیٹ بورڈ کو اپیل کرسکتا ہے اور ٹکٹ کے فیصلے نشانات الاٹ ہونے سے ایک دن پہلے تک ہوتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی نا انصافی برداشت نہیں کرنگا اور ٹکٹ کے حصول کیلیے آخری حد تک جاونگا
;
ٹکٹ کے لیے آخری حد تک جاونگا، اکرم نیازی ٹکٹ کے لیے آخری حد تک جاونگا، اکرم نیازی Reviewed by Khushab News on 8:11:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.