وادی سون میں بلدیاتی سرگرمیوں کا آغاز، سیاسی جوڑ توڑ شروع

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)بلدیاتی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے وادی سون تحصیل نوشہرہ کی چھ یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی کے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی فراہم کرنے کاکا م شروع ہوگیا ہے ملک نصیر کربلائی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسرریٹرنگ آفیسر ،اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر ملک فاروق احمد ایگریکلچر آفیسر،ملک محمد احسان ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن نے میونسپل کمیٹی کے لئے امیدواروں کے کاغذات وصول کئے جبکہ چھ یونین کونسلوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر ای ڈی او ایجوکیشن محمد ریاض سوہی اور ریٹرنگ آفیسر عبدالجبار نے وصول کئے میونسپل کمیٹی سے کونسلر کے انتخابات کیلئے چھ امیدواروں اور یونین کونسلوں کی چیئرمین وائس چیئرمین اورجنرل کونسلر کی نشست کیلئے چودہ امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)بلدیاتی انتخابات میں ہر امیدوار نے انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے پرانی وفاداریاں جتانے اور سیاسی فاتحہ خوانی سمیت شادیوں میں شرکت کرنا معمول بن گیا ہے دوسیاسی پارٹیوں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے مابین کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے جبکہ سیانے سیاسی امیدوار آزاد الیکشن لڑیں گے ۔
;
وادی سون میں بلدیاتی سرگرمیوں کا آغاز، سیاسی جوڑ توڑ شروع وادی سون میں بلدیاتی سرگرمیوں کا آغاز، سیاسی جوڑ توڑ شروع Reviewed by Khushab News on 6:19:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.