ٹوانہ گروپ کا حصہ رہا ہوں اس لئےٹوانہ برادران کو میرا مشورہ ۔۔۔۔۔۔۔ وارث کلو

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کی سیاست پر حاکمیت کرنیوالے عوامی گروپ کے اکابرین اب مختلف جماعتوں میں شمولیت کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اُن کی سیاسی حالت قابل رحم ہے۔ وہ جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ یہاں کی بلدیاتی اور قومی سیاست میں مختلف سیاسی جماعتیں عوامی گروپ کے اکابرین ٹوانہ برادران کی منت سماجت کیا کرتی تھیں کہ وہ اُن کی جماعت کے ٹکٹ حاصل کریں۔ لیکن اب ایسا وقت آ چکا ہے کہ اُسی گروپ کے اکابرین پی ٹی آئی میں شمولیت اور ٹکٹوں کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ لیکن اُنھیں کوئی پذیرائی نہیں ملتی ملک وارث کلو نے کہا کہ میں طویل عرصہ عوامی گروپ کا حصہ رہا اور مجھے عوامی گروپ کی اس حالت پر ترس آ رہا ہے۔ عوامی گروپ کے اکابرین کو چاہیے کہ وہ اپنی سیاسی غلطیوں کا جائزہ لیں اور پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ضلع خوشاب میں مضبوط اور منظم ہے اور ہر میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل میں مضبوط اُمیدوار انتخابی میدان میں اُتارے گی جو یقیناًکامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ اُنھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلدیاتی انتخابات میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا جس طرح ضلع خوشاب کے قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام ارکان مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں اسی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی تمام میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔
;
ٹوانہ گروپ کا حصہ رہا ہوں اس لئےٹوانہ برادران کو میرا مشورہ ۔۔۔۔۔۔۔ وارث کلو ٹوانہ گروپ کا حصہ رہا ہوں  اس لئےٹوانہ برادران کو میرا مشورہ ۔۔۔۔۔۔۔ وارث کلو Reviewed by Khushab News on 3:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.