ملک احسان ٹوانہ یونین کونسل ہموکہ سےبلدیاتی الیکشن لڑینگے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے رکن ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کی سوچ رکھنے والوں کو ذاتی اختلافات بھلا کر پارٹی کی کامیابی کےلئے محنت کرنا چاہیے بلدیاتی الیکشن میں ضلع خوشاب کی ہر سیٹ پر پی ٹی آئی حکمران جماعت ن لیگ کا بھر پورمقابلہ کرے گی خوشاب نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری نہ تو کسی سے ضد ہے اور نہ ذاتی انا کسی عہدے کے لالچ میں نہیں پارٹی ورکر کے طور پر پی ٹی آئی کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کےٹکٹ کے اجرا کا باقاعدہ ایک طریقہ کار ہے جس پر کسی ایک فرد کی رائے اثر انداز نہیں ہو سکتی۔ایک سوال کے جوب میں ملک احسان ٹوانہ نے بتایا کہ وہ یو نین کونسل ہموکہ سے یو سی چیئر مین کا الیکشن لڑینگے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے باقاعدہ درخواست بھی دے دی ہے۔
;
ملک احسان ٹوانہ یونین کونسل ہموکہ سےبلدیاتی الیکشن لڑینگے ملک احسان ٹوانہ یونین کونسل ہموکہ سےبلدیاتی الیکشن لڑینگے Reviewed by Khushab News on 10:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.