محرم الحرام میں امن کا قیام یقینی بنانا ہو گا،ڈی آئی جی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی آئی جی سرگودھاذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن کا قیام یقینی بنانا ہو گا ۔ ضلع کونسل ہال جوہرآباد میں ڈویژنل امن کمیٹی
کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی فضا قائم رکھنا اور کسی بھی شر انگیزی کو روکنا پولیس اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں ٹھوس اقداما ت اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ خوشاب ایک پر امن ضلع ہے جہاں امن و امان کی فضا برقرا ر رکھنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو پولیس اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔وہ ضلع کونسل ہال جوہرآباد میں ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کر رہے تھے اجلا س میں کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد آصف، ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن ،ڈی پی او فیصل گلزار ، قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان ،صوبائی اسمبلی کے ارکان ملک جاوید اقبال اعوان اور ملک وارث کلو سمیت ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹیوں کے ممبران اور جلوسوں کے لائسنسداران شریک تھے ۔ ڈی آئی جی نے رضا کا روں کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی -;
محرم الحرام میں امن کا قیام یقینی بنانا ہو گا،ڈی آئی جی محرم الحرام میں امن کا قیام یقینی بنانا ہو گا،ڈی آئی جی Reviewed by Khushab News on 8:52:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.