ضلعی زکوۃعشرکمیٹی کی جانب سے63لاکھ امدادی رقوم جاری

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) زکو ٰۃ و عشر کمیٹی ضلع خوشاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں اور فنی تعلیمی اداروں کو 62لاکھ 73ہزار روپے کی امدادی رقوم فراہم کر دی گئیں۔ رقوم کی تقسیم کے حوالے سے اہم تقریب ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں ضلعی زکوٰۃ وعشر کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی‘ قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان اور معروف سماجی شخصیت میاں محمد بلال طارق نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر احتشام الحق اعوان اور حافظ محمد معصوم سمیت ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ کو 2لاکھ 7ہزار 500روپے‘ ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کی انتظامیہ کو ایک لاکھ 23ہزار روپے‘ ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ کی انتظامیہ کو 73ہزار 800روپے‘ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل کی انتظامیہ کو 49ہزار200روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ یہ امدادی رقوم مستحق اور نادار مریضوں کے علاج معالجہ پر خرچ کی جائیں گی۔ تقریب میں فنی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے وظائف کی مد میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے طالبات خوشاب کو 12لاکھ 45ہزار روپے‘ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائدآباد برائے طلباء و طالبات کو 18لاکھ 84ہزار روپے‘ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے طلباء و طالبات نوشہرہ کو 16لاکھ 23ہزار روپے اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نورپورتھل کے طلباء و طالبات کو 15لاکھ 21ہزار روپے کے امدادی چیک دیئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مستحق اور نادار افراد کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔ زکٰوۃ کی تقسیم کا عمل شفاف بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مستحقین تک امدادی رقوم کی ترسیل آسان بن چکی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ حکومت زکوٰۃ کی میرٹ پر تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے اس ضمن میں ضلعی و لوکل زکوٰۃ و عشر کمیٹیوں کا کردار لائق تحسین ہے۔
;
ضلعی زکوۃعشرکمیٹی کی جانب سے63لاکھ امدادی رقوم جاری ضلعی زکوۃعشرکمیٹی کی جانب سے63لاکھ امدادی رقوم جاری Reviewed by Khushab News on 9:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.