امت مشرا پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مرکزی بنگلور کے ڈپٹی کمشنر سندیپ پاٹل نے کہا کہ امت مشرا پر ہاتھ اٹھانے اور جنسی زیادتی کرنے کے الزامات ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امت مشرا پر انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 325 اور 354 اے کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
اگر ان پر لگائے جانے والے الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو امت مشرا کو سات سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
پولیس کے مطابق 25 ستمبر کو بنگلور کے ایک ہوٹل میں ایک خاتون نے امت مشرا سے ملاقات کی تھی۔
27 ستمبر کو خاتون نے بنگلور پولیس کوشکایت کی اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
اپنی شکایت میں خاتون نے کہا تھا کہ ہوٹل کے کمرے میں امت مشرا کے ساتھ ان کی بحث ہوئی اور اس بحث کے دوران امت مشرا نے ہاتھ اٹھایا۔
واقعے کے وقت بنگلور میں بھارتی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری تھا۔
امت مشرا 32 سال کے لیگ سپن بولر ہیں۔ انھوں نے 16 ٹیسٹ میں 58 اور 31 ون ڈے میں 49 وکٹ لیے ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں بھی کھیلتے ہیں۔
بھارتی کرکٹر امت مشرا کو ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم وہ ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔
بنگلور پولیس نے تقریباً تین گھنٹوں تک پوچھ گچھ کرنے کے بعد انھیں گرفتار کیا۔ لیکن گرفتاری کے فوراً بعد ہی انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
;
امت مشرا پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام امت مشرا پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام Reviewed by Khushab News on 3:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.