عشرہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کی ضرورت ہے، ڈی سی او

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر امسال عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اس لئے معاشرے کے ہر فردکو ان حساس ایام میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا انھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس لائن جوہرآباد میں منعقدہ مجالس و جلوسوں کے منتظمین اور لائسنسداروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے انشاء اﷲ محرم الحرام کے دوران یہ ذمہ داری بطریق احسن پوری کرے گی۔ اگر کسی شدت پسند نے ضلع خوشاب کی پر امن فضاؤ ں میں بارود کا زہر ملانے کی کوشش کی تو اس کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اُ اجلاس میں‘ ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ پرویز خان نیازی‘ ڈی ایس پی صدر ظفر بزدار ‘ ڈی ایس پی نورپور قلب عباس سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ پولیس کی جانب سے موجودہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے عشرہ محرم الحرام کے دوران مساجد‘ امام بارگاہوں ‘ مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ انتظامات کئے ہیں مجالس اور ماتمی جلوسوں کے منتظمین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ قیام امن کیلئے حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے آرڈیننس کی مکمل پاسداری کریں۔ آرڈیننس کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر مجالس و جلوسوں کے منتظمین سے تجاویز و آراء بھی حاصل کی گئیں اور ان تجاویز کی روشنی میں ڈی پی او خوشاب نے ساؤنڈ ایکٹ اور وال چاکنگ ایکٹ پر عملدرآمد کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں اور مجالس و جلوسوں کے بروقت آغاز اور اختتام پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

;
عشرہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کی ضرورت ہے، ڈی سی او عشرہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کی ضرورت ہے، ڈی سی او Reviewed by Khushab News on 8:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.