فوری انصاف کیلئے بار اور بینچ کے مابین تعاون ناگزیر ہے, سیشن جج سجاد حسین سندھڑ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کی جانب سے ترقی پانیوالے ججز ‘ ایڈیشنل سیشن جج نجف شہزادی اور سینئر سول جج رانا قمر یٰسین کے تبادلہ کے موقع پر اُن کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ سمیت عدلیہ کے افسران ‘ ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں و اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بینچ کے مابین باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ضلع خوشاب کے وکلاء اور عدلیہ کے مابین تعاون کی فضا پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں۔ اُنھوں نے اتفاق اور ہم آہنگی کی اس فضا کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے صدر عنصر حیات نائچ ایڈووکیٹ نے تبدیل ہونیوالے ججز نجف شہزادی اور رانا قمر یٰسین کی عدلیہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نجف شہزادی اور رانا قمر یٰسین نے کہا کہ اُنھوں نے جوہرآباد میں اپنی تعیناتی کے دوران اپنے فرائض خوش اسلوبی کیساتھ سرانجام دیئے اور اُنھیں فخر ہے کہ وہ جوہرآباد کے وکلاء کی محبتیں اور دُعائیں سمیٹ کر اس علاقہ سے رُخصت ہو رہے ہیں۔
;
فوری انصاف کیلئے بار اور بینچ کے مابین تعاون ناگزیر ہے, سیشن جج سجاد حسین سندھڑ  فوری انصاف  کیلئے بار اور بینچ کے مابین تعاون ناگزیر ہے, سیشن جج سجاد حسین سندھڑ Reviewed by Khushab News on 11:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.