کتوں نے نوجوان کو بھنبھوڑ ڈالا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع لغاری میں خونخوار کتوں کے ایک غول نے ایک نوجوان محمد تاثیر پر حملہ کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا‘ محمد تاثیر ولد منیر بلوچ کسی کام کیلئے جا رہا تھا کہ اچانک اُسے پانچ آوارہ خونخوار کتوں نے بھنبورڈالا اس کی چیخ و پکار سنتے ہی راہگیر اکٹھے ہو گئے اور اُسے خونخوار کتوں کے چنگل سے نجات دلائی۔ محمد تاثیر کو شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کاشف کے مطابق خونخوار آوارہ کتوں کا نشانہ بننے والے محمد تاثیر کے جسم کے مختلف حصوں پر گہرے گھاؤ ہیں اُسے ریبیز ویکسینیشن دینے کے بعد باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا ہے اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے اور ذمہ دار ادارے ڈاگ کلنگ مہم چلانے کو تیار نہیں۔ ڈاگ کلنگ مہم چلانا شہری علاقوں میں ٹی ایم اے جبکہ دیہی علاقوں میں محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے لیکن کوئی بھی محکمہ اس ذمہ داری کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔ انجمن تحفظ حقوق شہریاں جوہرآباد کے صدر رانا سلیم الرحمن نے اس صورتحال پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو خونخوار آوارہ کتوں سے نجات دلانے کیلئے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کو خصوصی ڈاگ کلنگ مہم چلانے کا پابند بنایا جائے
;
کتوں نے نوجوان کو بھنبھوڑ ڈالا کتوں نے نوجوان کو بھنبھوڑ ڈالا Reviewed by Khushab News on 8:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.