محرم الحرام فول پروف سیکورٹی پلان پر عمل شروع، فیصل گلزار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محرم الحرام کے دوران نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور اُن کے جانثار ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع خوشاب کے مختلف مقامات پر منعقد ہونیوالی 813مجالس عزاء اور 199 ماتمی جلوسوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کی مساجد ‘ امام بارگاہوں اور مجالس و جلوسوں کے مقامات پر پہلے سے کہیں زیادہ سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور وہاں پر پولیس ملازمین اور رضا کاروں کیساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کے جوانوں کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ڈی پی او خوشاب نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں حفاظتی انتظامات کی براہِ راست نگرانی وہ خود کریں گے۔ اُنھوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران 6ڈی ایس پی ‘15انسپکٹر‘ 36سب انسپکٹر ‘ 44اسسٹنٹ سب انسپکٹر ‘ 53ہیڈ کانسٹیبلان‘ 329کانسٹیبلان کے علاوہ 117 قومی رضا کار خدمات سرانجام دیں گے۔جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کی 46جوانوں پر مشتمل دو کمپنیاں ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ریزرو رکھی گئی ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طلب کی جا سکیں گی۔ اُنھوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب کو حفاظتی انتظامات کے حوالے سے پانچ سیکڑوں اور 9سب سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے حساس مقامات پر پولیس اور رضا کاروں کے علاوہ ایلیٹ فورس کے جوان بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ 7مقامات پر واک تھرو گیٹ اور سو مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔ انشاء اﷲ محرم الحرام کے دوران کسی بھی شدت پسند کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔
;
محرم الحرام فول پروف سیکورٹی پلان پر عمل شروع، فیصل گلزار محرم الحرام فول پروف سیکورٹی پلان پر عمل شروع، فیصل گلزار Reviewed by Khushab News on 1:54:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.