محرم الحرام کے دوران محتاط رپورٹنگ کی جائے، ڈی سی او

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) امن ہم سب کی مشترکہ ضرورت ہے ۔ اس وقت حکومت کا فوکس ہے کہ امن ہر صورت قا ئم کرنا ہے ۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بھی اس وقت بہت الرٹ ہے ۔ کوئی بھی واقعہ اس طرح کا نہ کیا جائے کہ بجائے فائدے کے نقصان ہو جائے ۔ ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن اور ڈی پی او فیصل گلزار نے کانفرنس ہال میں تمام صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات کی ۔محرم الحرام کے دوران آنے والے دنوں کی حساسیت کوپیش نظر رکھتے ہوئے ہائی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ۔کسی بھی خبر کے دور رس اثرات کوسامنے رکھتے ہوئے ایسی خبروں کو غلط رنگ نہ دیا جائے ذ مہ دارانہ رویہ اپنایا جائے تاکہ کسی قسم کا مذہبی یافرقہ وارانہ تصادم نہ ہونے پائے ۔کسی جگہ پر اگر مشکوک چیز یں آپ کے نوٹس میں آتی ہیں تو ہمیں ضرور بتائیں ۔ تاکہ ایسے ایشوز کو بر وقت سنبھالا جاسکے ۔ڈی سی او نے کہا کہ صحافیوں کو سیکیورٹی پاسز بھی جاری کئے جائیں گے ۔ لائسنس دار جلوسوں کو جلوس نکالنے کی اجازت ہو گی ۔روٹس اور اوقات کی سختی سے پابندی کراوئی جائیگی۔ صحافیوں نے محرم الحرام کے جلوسوں اور راستوں کے بارے میں تجاویز دیں اور مسائل کی نشاندہی کی گئی ۔
;
محرم الحرام کے دوران محتاط رپورٹنگ کی جائے، ڈی سی او محرم الحرام کے دوران محتاط رپورٹنگ کی جائے، ڈی سی او Reviewed by Khushab News on 4:02:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.