حکومت فروغ تعلیم کیلئے تاریخی اقدامات کررہی ہے، نبیلہ ملک

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حکومت نے شعبہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرکے معاشرہ کو سوفیصد تعلیم یافتہ بنانے کیلئے تاریخی نوعیت کے فراخدلانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تا کہ تعلیمی میدان میں خاطر خواہ ترقی کے ذریعے مجموعی قومی ترقی استحکام کی منزل جلد از جلد حاصل کی جا سکے ان خیالا ت کا اظہار ای ڈی او سی ڈی نبیلہ ملک نے گورنمنٹ ٹیکنکل ماڈل ہائی سکول میں منعقدہ ایم ایڈ کی آٹھ روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ کو اپنے حصہ کی شمع روشن کرنا چاہیے اور اپنے طلباء کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں اس ہر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی کرنی چاہیے نبیلہ ملک نے کہا کہ اسلام بھی خواتین کو تعلیم دینے کا درس دیتا ہے اور ہمیں اپنی خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہیے کیونکہ اس سے پوری نسل تعلیم یافتہ ہوتی ہے اس موقع پر ڈی او سیکنڈری اعجاز الحق ،ورکشاپ کوارڈینیٹر رانا امتیاز اور اسسٹنٹ کوارڈینیٹر ارشد محمود خان بلوچ بھی موجود تھے 
;
حکومت فروغ تعلیم کیلئے تاریخی اقدامات کررہی ہے، نبیلہ ملک حکومت فروغ تعلیم کیلئے تاریخی اقدامات کررہی ہے، نبیلہ ملک Reviewed by Khushab News on 10:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.