ہڈالی ، قتل کی سات سالہ دشمنی ختم

br />
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد کے دو متحارب گروپوں میں سات سالہ پرانی قتل کی دُشمنی ختم ہو گئی اور فریقین نے عداوت بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ موضع بولہ کے محمد اشرف کی ہڈالی کے امیر باز کے مابین گذشتہ سات برسوں سے قتل کی دُشمنی چل رہی تھی اور فریقین کے مجموعی طو رپر تین افراد اس دُشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔ اشرف فریق کے ایک ملزم کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے جبکہ میر باز فریق کے تین ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ان حالات میں علاقہ کی معروف سماجی شخصیت ملک عنصر حیات مندیال اور ملک سرفراز مندیال ٹوانہ نے فریقین کے مابین عداوت کو ختم کرانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ صلح کی تقریب مندیال ٹاؤن جوہرآباد میں منعقد ہوئی جس میں فریقین کے علاوہ سابق رُکن قومی اسمبلی ملک غلام محمد ٹوانہ‘ سابق ضلع ناظم ملک احسان اﷲ ٹوانہ‘ معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک محمد اکبر وڈھل‘ ملک حامد محمود وڈھل‘ ملک محمد اصغر مندیال‘ ملک محمد اسحاق ٹوانہ‘ پیر شیر شاہ آف گنجیال شریف اور پیر قلندر حسین شاہ سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر فریقین نے عداوت بھلا کر دشمنی کرنے کا اعلان کیا اور آئندہ محبت اور بھائی چارے کی فضا میں رہنے کا عزم کیا
;
ہڈالی ، قتل کی سات سالہ دشمنی ختم ہڈالی ، قتل کی سات سالہ دشمنی ختم Reviewed by Khushab News on 8:00:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.