ضلع خوشاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں بارے چشم کشا رپورٹ




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت پنجاب اور بالخصوص خادم پنجاب کے صوبہ بھر میں تعلیم و صحت کے انقلابی اقدامات کے دعووں کے برعکس ضلع
خوشاب کے سرکاری ہسپتال ڈاکٹروں کے بغیر چل رہے ہیں ۔خوشاب نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ضلع خوشاب میں کروڑوں روپے کی لاگت سے 52سرکاری ہسپتال قائم ہیں جن میں ایک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوشاب، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ سون، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائدآباد،پانچ دیہی مراکز صحت اور 42بنیادی مراکز صحت و دسپنسریاں شامل ہیں۔ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ڈاکٹرز کی مجموعی طور پر 69سیٹیں ہیں لیکن سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی 27میں سے 14آسامیاں خالی ہیں اور صرف تیرہ سپیشلسٹ ڈاکٹر تعینات ہیں، میڈیکل آفیسرز 22میں سے صرف تین ڈاکٹر تعینات ہیں19آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ لیڈی ڈاکٹرز 20میں سے صرف ایک لیڈی ڈاکٹر کام تعینات ہے 19آسامیاں خالی ہیں۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب بغیر ایم ایس کے کام کررہا ہے سیٹ خالی پڑی ہے ،5سپیشلسٹ تعینات ہیں اور 9آسامیاں خالی ہیں میڈیکل آفیسرز 9 میں سے صرف 3میڈیکل آفیسر تعینات ہیں چھ آسامیاں خالی ہیں جبکہ لیڈی ڈاکٹرز کی چھ میں سے5آسامیاں خالی ہیں اور صرف ایک لیڈی ڈاکٹر تعینات ہے ۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ وادی سون میں بھی ایم ایس کی سیٹ خالی ہے،صرف ایک سپیشلسٹ تعینات ہے باقی11آسامیاں خالی ہیں،صرف ایک میڈیکل آفیسر تعینات ہے باقی نو آسامیاں خالی
ہیں۔لیڈی ڈاکٹرز کے حوالے سے نوشہرہ خوش قسمت ہے کہ یہاں تین لیڈی ڈاکٹرز تعینات ہیں اور باقی پانچ آسامیاں خالی ہیں۔تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال نور پورتھل میں بھی ایم ایس کی سیٹ خالی ہے، سپیشلسٹ کی 11سیٹوں میں سے دس خالی ہیں اور صرف ایک سپیشلسٹ تعینات ہے،یہاں کوئی لیڈی ڈاکٹر تعینات نہیں ہے اور چھ کی چھ آسامیاں خالی پڑی ہیں۔تحصیل ہیڈکوارٹر قائدآباد بھی بغیر ایم ایس کے چل رہا ہے، اور کوئی سپیشلسٹ بھی تعینات نہیں ہے بلکہ نو کی نو آسامیاں خالی پڑی ہیں۔6میڈیکل آفیسرز تعینات ہیں اور کوئی سیٹ خالی نہیں البتہ یہاں پر کوئی لیڈی ڈاکٹر نہیں ہے اور چھ کی چھ آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے ضلع خوشاب کے ڈی ایچ کیو جوہرآباد سمیت ٹی ایچ کیوز میں کوئی ڈی ایم ایس یا اے ایم ایس تعینات نہیں ہے اور سات کی سات آسامیاں خالی پڑی ہیں۔پانچ دیہی مراکزصحت میں سے صرف دو میں ڈاکٹر تعینات ہیں تین بغیر ڈاکٹرز کے کام کررہے ہیں۔اسی طرح ان پانچ دیہی مراکز صحت میں سے صرف ایک میں لیڈی ڈاکٹر تعینات ہے باقی چار میں لیڈی ڈاکٹر کی آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ ضلع بھر میں 46بنیادی مراکز صحت کی حالت مزید خراب ہے جہاں صرف 14میں ڈاکٹر تعینات ہیں اور 32بغیر ڈاکٹرز کے چل رہے ہیں۔ ضلع خوشاب کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کو پنجاب بھر ایک اور منفرد اعزاز حاصل ہے کہ پنجاب بھر میں تمام ڈی ایچ کیو ہسپتال450بیڈز پر مشتمل ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو جوہرآباد صرف 125بیڈز پر مشتمل ہے۔
اشتہار
;
ضلع خوشاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں بارے چشم کشا رپورٹ ضلع خوشاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں بارے چشم کشا رپورٹ Reviewed by Khushab News on 12:49:00 PM Rating: 5

1 تبصرہ:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.