منتخب نمائندےوادی سون کو بری طرح نظر انداز کررہے ہیں،ڈاکٹر ادریس

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خصوصی )علاقہ وادی سون کے لاتعداد ،بنیادی اورگھمبیر مسائل کے حل کے لئے سماجی شخصیت نائب امیر جماعت اسلامی خوشاب
ڈاکٹرادریس احمدنے وادی سون کی عوامی مسائل کا اجلاس نوشہرہ میں طلب کیاعلاقہ کی اہم شخصیات نے اجلاس میں بنیادی مسائل کے متعلق بتایانائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر ادریس نے کہا کہ ہمارے ووٹوں سے کامیاب ہونے والے سیاسی نمائندوں نے ہم کو بھلا دیا ہے ہمارے علاقے کو بری طرح نظرانداز کیا جا رہا ہے یہاں مسائل کے انبار ہیں لیکن کسی کو ان کے حل میں دلچسپی نہیں علاقے اورعوام کو جان بوجھ کرپس ماندہ رکھا جا رہا ہے عوام کی معصومیت اورسادہ لوحی سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے،پانی ، تعلیم ،صحت ، زراعت،جنگلات،لاقانونیت ،اورسڑکوں کے بے شمار مسائل زیر بحث آئے ، اجلاس میں مختلف افراد نے مسائل کے حل کے لئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں شرکانے اجلاس کے قیام کی تجویز کو بھر پورانداز سے سراہا اورطے پایاکہ آئندہ اجلا س میں مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ ءِ عمل اختیارکیا جائے گا ۔

;
منتخب نمائندےوادی سون کو بری طرح نظر انداز کررہے ہیں،ڈاکٹر ادریس منتخب نمائندےوادی سون کو بری طرح نظر انداز کررہے ہیں،ڈاکٹر ادریس Reviewed by Khushab News on 11:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.