میونسپل کمیٹی جوہرآباد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی آمنے سامنے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوگا ، دونوں جماعتوں نے تاحال ٹکٹوں کا فیصلہ نہیں کیا اس لئے اکثر وارڈز میں ایک سے زیادہ امیدواروں نے مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کی جانب سے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔23وارڈز پر جن امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے اسکی تفصیل درج ذیل ہے وارڈ نمبر ایک سے مسلم لیگ ن کے نادر علی و ناصر علی یہاں سے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں۔وارڈ نمبر دو اشفاق حسین ، ظفر اقبال اور غلام یاسین مسلم لیگ ن یہاں سے بھی پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہے، وارڈ نمبر تین رمضان بھوڈ پی ٹی آئی جبکہ ربنواز حیدری مسلم لیگ ن، وارڈ نمبر چار سے پی ٹی آئی کے ارشد کنڈان جبکہ ملک طارق اعوان اور قاری عبدالباسط مسلم لیگ ن،وارڈ نمبر پانچ سے پی ٹی آئی کے اظہر روف بٹ اور طارق شہزاد جبکہ مسلم لیگ ن سے اکرم جوئیہ اور امیر سنبلی، وارڈ نمبر چھ سے پی ٹی آئی کے مہر صدیق جبکہ مسلم لیگ ن کے عمردراز جھڈا،غلام عباس شاہ اور صفدر شاہ، وارڈ نمبر سات سے پی ٹی آئی کے مہر شیر جبکہ مسلم لیگ ن کے سعید کھوکھر،وارڈ نمبر آٹھ سے پی ٹی آئی کے شہزادہ نائچ جبکہ مسلم لیگ ن کے گل اصغر صالح وارڈ نمبر نو سے پی ٹی آئی کے اسماعیل بھٹی جبکہ مسلم لیگ ن کے میاں عبدالغفور اور ربنواز جوڑا،وارڈ نمبر دس سے پی ٹی آئی کے شمشیر مغل جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ ریاض،وارڈ نمبر گیارہ سے پی ٹی آئی کے محسن فاروق جبکہ مسلم لیگ ن کے تنویر اور محمد اعجاز، وارڈ نمبر بارہ سے مسلم لیگ ن کے حاجی احمد نواز، ریاض شاہری آزاد یہاں سے پی ٹی آئی کا کوئی نہیں،وارڈ نمبر تیرہ سے پی ٹی آئی کے راجہ یونس جبکہ مسلم لیگ ن کے افضل۔ وارڈ نمبر چودہ سے پی ٹی آئی کے عزیز اللہ جبکہ مسلم لیگ ن کے رفاقت علی اورآزاد حاجی احمد حسین،وارڈ نمبر پندرہ سے پی ٹی آئی کے کالو خان جبکہ مسلم لیگ ن کے امان اللہ میانوالیہ، وارڈ نمبر سولہ سے پی ٹی آئی کے گوہر الطاف جبکہ مسلم لیگ ن کے حبیب نواز، وارڈ نمبر سترہ سے پی ٹی آئی کے شیر افضل اور ارشد محمود جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالستار اور منظور شاہ،وارڈ نمبر انیس سے مسلم لیگ ن کے فاروق اترا اور تنویر احمد جبکہ یہاں سے پی ٹی آئی کا کوئی نہیں ، وارڈ نمبر بیس سے پی ٹی آئی کے ملک نذیر اعوا ن، حافظ مشرف،وفادار حسین، عبدالحفیظ ویلو اور ثقلین جوئیہ، جبکہ مسلم لیگ ن کے غلام محمد کھچی ،سلطان باصر اور عبدالمنان وارڈ نمبر اکیس سے مسلم لیگ ن کے ملک اشرف اعوان اور عزیز الرحمن یہاں سے پی ٹی آئی کا کوئی نہیں، وارڈ نمبر بائیس سے مسلم لیگ نے کے ملک اکرم شہزاد اعوان جبکہ پی ٹی آئی کے خالد مشتاق، وارڈ نمبر بائیس سے پی ٹی آئی کے جاوید اختر شاہ جبکہ مسلم لیگ ن کے اقبال بٹکلہ اور حماد شاہ نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
;
میونسپل کمیٹی جوہرآباد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی آمنے سامنے میونسپل کمیٹی جوہرآباد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی آمنے سامنے Reviewed by Khushab News on 4:15:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.