ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، طارق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے وارڈ نمبر4بلاک چھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک طارق اعوان نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا
مضبوط قلعہ ہے گذشتہ تین سالوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ورثے میں ملنے والے بحرانوں پر قابو پانے اور عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ، خوشاب اور جوہرآباد کے سیوریج اور فراہمی آب کی بحالی کیلئے کروڑوں روپے کا میگا پراجیکٹ تکمیل کے مرحلے میں ہے۔ جس سے دونوں جڑواں شہروں کے مکین بلا امتیاز مستفید ہونگے۔ اُنھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد انشاء اﷲ ڈویلپمنٹ کے عمل میں مزید تیزی آئے گی اور مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایک تسلسل کیساتھ نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرے گی۔

;
ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، طارق اعوان ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، طارق اعوان Reviewed by Khushab News on 7:43:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.