عسکری قیادت ملک میں معاشی ترقی کی خواہاں ہے، جنرل فرحت عباس کا جوہرآباد میں خطاب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) خوشاب میں امن عامہ اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائذہ لینے کے حوالے سے آج یہاں ڈی سی او کانفرنس ہال میں گیریزن آفیسر کمانڈر جنرل فرحت عباس کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمشنر کیپٹن (ر) محمد آصف سرگردھا ،سینٹیر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،ایم این اے شاکر بشیر اعوان ،ایم پی اے کرم الہی بندیا ل ،ملک وارث کلو ،ڈی سی او ،ڈی پی او ،اے ڈی سی ،اے سی اور ڈی او سوشل ویلفیئر امن کمیٹی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکنھے والے علما ء اکرام صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء نے شرکت کی ۔جنرل فرحت عباس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے لئے ہمارے لوگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں تقریبا ایک لاکھ لوگ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔وطن عزیر کے قیام اور استحکام کے لئے ہماء وقت کوشاں ہیں ہمارے ننھے بچوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ ہم بٹری حد تک ملک میں امن قائم کر چکے ہیں ہماری عسکری قیادت کی ایک ہی سوچ ہے کہ ملک میں معاشی ترقی لانی ہے ۔اور دشمن کے دانت بھی کھٹے کرنے ہیں ہمارا دشمن صدیوں سے بھارت ہے ہمارے ملک کے اندر دہشت گردی پھیلانے کی مختلف سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں ہم نے دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ ہر صورت میں جیتنی ہے ۔ہمارا دشمن اس وقت بوکھلا گیا ہے کہ ہم نے اتنی دہشت گردی پھیلانی اور اس ملک کو کمزور کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی بھر بھی اس کو فرق نہیں پٹرتا ۔ہم آنے والی نسلوں کو ایک اچھا اور مضبوط خوشحال پاکستان دینا چاہیتے ہیں ۔ہمارا دشمن چائینہ کے ساتھ ہماری راہداری پلا ن کو برباد کرنا چاہیتا ہے اور اکنامک بارڈر کے ذریعے ہماری ترقی اسے ہضم نہیں ہو رہی ۔جنرل فرحت عباس کے علماء اکرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے مذہبی فرائض یونہی آزادانہ طور پر ادا کرتے رہیں ۔لیکن اپنے ارد گرد نظرضروررکھیں تا کہ کوئی آپ کو نقصان نہ پہہنچا سکے ہمارے عزائم آسمان تک بلند ہیں دشمن تو یہ عزم رکھتا ہے کہ اسیا کریں گے یہ قوم ہمیشہ یا د رکھے ۔لیکن ہمارے عزائم کے آگے اس کی ایک نہ چلے گی ۔ ہم اس کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ہمارا مذہب ہمیں پورا ضابطہ حیات دیتا ہے اس پر چل کر ہم اپنی زندگیوں کوبہتر بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے سب مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ محرم الحرام کے دنوں میں برداشت امن و آشتی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں اور ذاتی اختلافات اگر ہیں تو انہیں بھلا کر اپنے ارد گرد پر نظر رکھیں سب سے اولین ترجیج پاکستان کو دیں پاکستان ہے تو سب کچھ ہے ہم انشاء اللہ دشمن کو موقع نہی دیں گے جب تک دشمن ہار نہیں جاتا یہ جنگ جاری رہے گی ۔ہم اپنے بچوں کی توانائیوں کو صحیح سمت میں استعمال کریں گے انکے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں گے ۔اور عنقریب سرگودھا میں میچ کروائیں گے تاکہ ہمارے بچے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔سب علماء اکرام نے جنرل فرحت عباس کو خطے میں اور اپنے ضلع میں مکمل اور مثالی امن پیدا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
;
عسکری قیادت ملک میں معاشی ترقی کی خواہاں ہے، جنرل فرحت عباس کا جوہرآباد میں خطاب عسکری قیادت ملک میں معاشی ترقی کی خواہاں ہے، جنرل فرحت عباس کا جوہرآباد میں خطاب Reviewed by Khushab News on 5:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.