دو واقعا ت میں بچہ جاں بحق نوجوان شدید زخمی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع اُتراء میں ایک بارہ سالہ بچہ محمد سکندر ولد محمد شیر اتفاقا گولی چل جانے سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی محمد سکندر اپنے چچا کے لائسنسی پستول کیساتھ اپنے دوستوں کے ہمراہ کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا‘ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ علاوہ ازیں موضع بندیال میں گھریلو تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا‘ محمد حیات کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے۔ محمد منصب نے چاقو کے وار کر کے اپنے بھائی محمد حیات کو زخمی کر دیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

;
دو واقعا ت میں بچہ جاں بحق نوجوان شدید زخمی دو واقعا ت میں بچہ جاں بحق نوجوان شدید زخمی Reviewed by Khushab News on 7:40:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.