ضلع بھر میں 660امیدوار آمنے سامنے ایک بلامقابلہ

>
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیاتی انتخابات کے لئے ضلع خوشاب کی اڑتا لیس یونین کو نسلوں اور سات میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں‘ وائس چیئرمینوں اور کونسلروں کی 152نشستوں کیلئے مجوعی طور پر660اُمیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ کے 20وارڈز پر 69امیدواروں ۔ میونسپل کمیٹی نوشہرہ کی 12وارڈوں کیلئے ,61میونسپل کمیٹی جوہرآباد کی 23وارڈوں کیلئے96‘میونسپل کمیٹی خوشاب کی 46وارڈوں کیلئے241‘ میونسپل کمیٹی نورپورتھل کی 12وارڈوں کیلئے59‘میونسپل کمیٹی قائدآباد کی 12وارڈوں کیلئے57‘میونسپل کمیٹی ہڈالی کی 26وارڈوں کیلئے86امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے آخری روز ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں اُمیدواروں اور ان کے حامیوں بڑی تعداد موجود رہی ، بعض امیدوار جلوسوں کی شکل میں آئے۔ یونین کونسل ہموکہ سے پی ٹی آئی کے ملک احسان ٹوانہ کے مقابلہ مسلم لیگ ن کے ملک طاہر حسین جوئیہ سے ، یونین کونسل پدھراڑ میں رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے بھائی عمران بشیر کا مقابلہ پی ٹی آئی کے ملک مزمل اعوان سے، یونین کونسل آدھی کوٹ میں ملک گل اصغر بگھور کے بھائی ملک گل داد بگھور کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے ملک وارث بگھور سے ، یونین کونسل چکنمر اکیاون ایم بی میں سابق ناظم رضوان رندھاو آزاد ا کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے آصف بٹ سے، ہوگا میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ سے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ملک جہانگیر ٹوانہ کے بھائی ملک فاروق حسن ٹوانہ کے مقابلہ میں بھی کوئی درخواست جمع نہیں ہوئی اور وہ بلامقابلہ جبکہ یونین کونسل بندیال سے رکن پنجاب اسمبلی ملک کرم الہی بندیال کے کزن ملک ہارون بندیال ویسے تو بلامقابلہ ہوجائینگے لیکن فی الحال چونکہ ایک ا میدوا ر جو اگرچہ انکا کورننگ امیدوار ہے کی درخواست موجود ہونے کی وجہ وہ بلا مقابلہ نہیں ہیں
;
ضلع بھر میں 660امیدوار آمنے سامنے ایک بلامقابلہ ضلع بھر میں 660امیدوار آمنے سامنے ایک بلامقابلہ Reviewed by Khushab News on 11:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.