مٹھہ ٹوانہ کی خبریں


مٹھہ ٹوانہ (نامہ نگار)تحریک انصاف ضلع خوشاب کے سابق جنرل سیکرٹری محمد اکرم خان نیازی ایڈووکیٹ نے یونین کونسل نمبر اٹھائیس گولیوالی سے چیئرمین اور سابق تحصیل صدر قائد آباد نے وائس چیئرمین کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سالہا سال سے اقتدار پر قابض سیاسی مافیا کا انجام قریب ہے مہنگائی، بیروزگاری اور محرومیوں کے ستائے عوام ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کا احتساب کرنے کیلئے تیار ہیں جیت کر یوسی گولیوالی کو مثالی بنادینگے ا ن کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے اتنے بم گرا دیئے ہیں کہ اب عام آدمی کا جینا دشوار ہوگیا ہے اس موقعہ پر وائس چیئرمین کے امیدوار محمد نواز بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام ہی طاقت کا چشمہ ہے عوام کی توقعات پرپورااترنے والے ہی حقیقی لیڈرہوتے ہیں۔بلدیاتی الیکشن میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکرحلقہ میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھا دیں گے 

مٹھہ ٹوانہ میں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز و اکیڈمیوں کی بھرمار
کم تعلیم کے حامل سٹاف نے بیڑہ غرق کردیا، بچوں کامستقبل داؤ پر لگ گیا
مٹھہ ٹوانہ ( نامہ نگار)شہروگردونواح میں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکول و اکیڈمیوں کی بھرمار ،نام نہاد سکولز کے مالکان اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے تعلیم کے نام پر جاہلیت کا پرچار کرنے لگے۔ مڈل فیل سٹاف نے تعلیمی معیار کا بیڑہ غرق کردیا، بچوں کامستقبل داؤ پر لگ گیا۔ محکمہ ایجوکیشن کی عدم دلچسپی سے طلبہ و طالبات سمیت والدین عذاب میں مبتلا ہو گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے مگرانتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے

روٹی کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کا منشور ہے
پیپلز پارٹی کیسٹی صدر محمد صفدر بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے
مٹھہ ٹوانہ ( نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر محمد صفدر بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو محنت کش غریب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے روٹی کپڑا اور مکان کا منشور رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام حکومت کی طرف سے مایوس ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالے ایک بار پھر اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ پر عمل کر کے محنت کش عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے
;
مٹھہ ٹوانہ کی خبریں مٹھہ ٹوانہ کی خبریں Reviewed by Khushab News on 4:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.