مٹھۃ ٹوانہ: پانچ سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلہ میں پار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے زیر حراست ملزم محمد عمران کو قتل کرنے‘ کارِ سرکار میں مداخلت پولیس پارٹی پر حملہ کرنے اور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں چار نامعلوم افراد کیخلاف زیر دفعات 302 ‘ 324‘ 354‘ 325‘ 186اور 427ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم ابھی تک ملزمان کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس زیر حراست ملزم عمران کو گرفتار کر کے لے جا رہی تھی کہ بوتالہ پلی کے نزدیک ملزم کے چار ساتھی مسلح ہو کر آ گئے اور اُنھوں نے ملزم کو آزاد کرانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں نہ صرف ملزم محمد عمران جاں بحق ہو گیا بلکہ پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔


;
مٹھۃ ٹوانہ: پانچ سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلہ میں پار مٹھۃ ٹوانہ: پانچ سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلہ میں پار Reviewed by Khushab News on 8:43:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.