ضلع خوشاب میں یوم عاشورعقیدت و احترام سے منایا گیا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح آج ضلع خوشاب میں بھی یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے تھے۔آج 10 محرم الحرام کو ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر77ماتمی جلوس نکالے گئے اور 85مقامات پر مجالس عزا منعقد ہوئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں ، ایمرجنسی ، 1122 اور شہری دفاع کے رضا کاروں کو الرٹ رکھا گیا ، ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی۔ ضلع خوشاب میں 16مقامات کو حساس قرار دیا گیاتھا ۔ تمام مذہبی تنظیموں اور امن کمیٹی کے ممبران سے ضلع خوشاب کا مثالی امن و امان برقرا ررکھنے کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ضلع میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے جلوسوں کے راستوں اور مجالس عزا کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے مشکوک افراد کی چیکنگ کی گئی۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کا مرکزی ماتمی جلوس آستانہ علامہ جوہر نظامی مرحوم سے پروفیسر راجہ مظفر حسن منصور کی زیر قیادت نکالاگیاجو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا نمازِ مغربین کے وقت امام بارگاہ حسینیہ میں اختتام پذیر ہوا۔ دوسرا جلوس امام بارگاہ حیدریہ نسیم کالونی جوہرآباد سے برآمد ہو کر مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں اختتام پذیر ہوا جبکہ امام بارگاہ قصر عباس عظمت ٹاؤن سے بھی ایک ماتمی جلوس نکالا گیاجلوسوں کے اختتام پر مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں شام غریباں منعقد ہو ئی جس میں علمائے کرام و ذاکرین عظام نے خطاب کیا۔ 
;
ضلع خوشاب میں یوم عاشورعقیدت و احترام سے منایا گیا ضلع خوشاب  میں یوم عاشورعقیدت و احترام سے منایا گیا Reviewed by Khushab News on 9:43:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.