جوہرآباد و گرد ونواح میں ذوالجناح و علم کے ماتمی جلوس

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کو زندہ رکھنے کیلئے بلاک نمبر2جوہرآباد میں سید ابن حسن ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ سے ذوالجناح و علم کا ایک بڑا ماتمی جلوس نکالا گیا جو چوک مارکیٹ کمیٹی سے گزرتا ہوا امام بارگاہ جامعۃ المرتضیٰ بلاک نمبر3میں پہنچ کر ختم ہوا۔ راستہ میں مارکیٹ کمیٹی چوک میں عزاداروں نے زنجیر زنی کی۔ ماتمی جلوس میں ماتمی سنگت حسینیہ‘ ماتمی سنگت تنظیم فروغ عزاداری جوہرآباد‘ کے علاوہ نسیم کالونی ‘ غریب کالونی ‘ عظیم آباد ‘ الاعوان ٹاؤن اور کدھی کے مواضعات جلالپور‘ جوئیہ‘ محمد شاہ‘ گروٹ کے ماتمی حلقوں نے شرکت کی۔ جلوس کے اختتام پر امام بارگاہ بلاک نمبر3میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کوثر عباس نے فلفسہ شہادت پر روشنی ڈالی اور نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے مصائب پیش کئے۔ 8محرم کو آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ سے علم مبارک کا جلوس نکالا گیا جبکہ نواحی علاقوں گروٹ بالا ‘ گروٹ زیریں ‘ محمد شاہ ‘ اعجاز کالونی سے بھی ذوالجناح و علم کے ماتمی جلوس نکالے گئے۔ ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کی سیکورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اور جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی چیکنگ کا موثر انتظام کیا گیاتھا اور جلوس کے روٹس کی اطراف کی گلیوں کو قناعتیں لگا کر بند کیا گیا۔
;
جوہرآباد و گرد ونواح میں ذوالجناح و علم کے ماتمی جلوس جوہرآباد و گرد ونواح میں ذوالجناح و علم کے ماتمی جلوس Reviewed by Khushab News on 8:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.