عوام کی خدمت ا وروارڈ کی ترقی میرا مشن ہے، ملک طارق عوان


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے وارڈ نمبر چار بلاک نمبر 6سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک طارق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا مشن لیکر میدان میں آیا ہوں اور انشااللہ اپنے وارڈ کو جوہرآباد کا مثالی وارڈ بنائیں گے، گزشتہ روز ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس خلوص اور پر جوش انداز میں عوام کی اکثریت اعتماد کا اظہار کررہی ہے اسکو دیکھتے ہوئے ابھی سے مخالفین کی نیندیں اڑچکی ہیں جو صرف اور صرف وارڈ کے مکینوں کی بھر پور حمائت کا نتیجہ ہے۔ ملک طارق اعوان نے مزید کہا کہ اپنی وارڈ سے ماضی کی منافقت کی سیاست ختم کرکے ترقیاتی سیاست کا دور شروع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میرے وارڈ کی عوام ہی میرا اصل سرمایہ ہے اور ہم اپنے مسلم لیگ ن کے قائدین کی قیادت میں عوامی مسائل کو دہلیز پر حل کرنے کی روائت ڈالیں گے۔ اس موقع پر ملک محمود اعوان ، رانا اسلام ،چوہدری محمد علی گجر، ملک خالد اعوان ، ملک احمد علی اعوان محمد اکرم کھوکھر، محمد اقبال کھوکھر ، رانا سلیم ، ملک اسلم چھبورا، محمد اکر م چیئرمین زکواۃ کمیٹی، چوہدری محمد اشرف،ڈاکٹر نادرعوان مر حوم کے صاحبزادوں ڈاکٹر وقار اعوان ، ڈاکٹر عبدلقادر اعوان کے علاوہ اہل محلہ کی کثیر تعداد نے ملک طارق اعوان کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے انکے حق میں دعائے خیر کی۔
;
عوام کی خدمت ا وروارڈ کی ترقی میرا مشن ہے، ملک طارق عوان عوام کی خدمت ا وروارڈ کی ترقی میرا مشن ہے، ملک طارق عوان Reviewed by Khushab News on 8:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.