دوکاندار کے قاتل کو سزائے موت

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد سجاد حسین سندھڑ نے تھانہ سٹی جوہرآباد کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے چک نمبر45ایم بی کے رہائشی ملزم فیصل حسین عرف پھیلا کشمیری کو سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم فیصل حسین نے 23دسمبر2013ء کو لین دین کے تنازعہ پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے ذاکر آباد کے ایک دوکاندار محمد عبداﷲ کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے ملزم کیخلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت کو بھجوایا تھا۔
;
دوکاندار کے قاتل کو سزائے موت دوکاندار کے قاتل کو سزائے موت Reviewed by Khushab News on 9:01:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.