سابق تحصیل ناظم طاہر بگھور مسلم لیگ ن میں شامل

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق تحصیل ناظم نور پورتھل ملک طاہر رضا بگھور ایڈووکیٹ اور ملک ظفر عباس نمبر دار نے اپنی برادری سمیت رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان اور رکن پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر ن لیگ کی جانب سےیونین کونسل رنگپور بگھور سےانکےنامزدکردہ وائس چیرمین کے امیدوار ملک مظہر اقبال بگھور کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا اعلان بھی کیا گیا۔ واضح رہے کے ملک طاہر رضا بگھور عوامی گروپ کو چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوئے ہیں ۔کچھ روز قبل انکے قریبی عزیز جعفر بگھور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور طاہر بگھور نے انکے اس فیصلے کی حمائت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.