اپنے وارڈ میں واٹرسپلائی نظام کی بہتری اولین ترجیح ہےِ، اکرم شہزاد


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے وارڈ نمبر بائیس سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے جنرل کونسلر ملک اکرم شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ اپنے وارڈ میں فراہمی آب کے نظام کو بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہے اور بلاک نمبر14کیلئے الگ واٹر ٹینک کا منصوبہ بھی مکمل کرائیں گے، ہمارا جینا حلقے کے عوام کے ساتھ ہے ، عوامی خدمت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے ملک اکرم شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ عوام جس جوش و جذبہ سے حمایت کررہے ہیں انشااللہ منتخب ہو کر ان کے مسائل حل کر کے قرض چکا دوں گا۔ ۔ملک اکرم شہزادنے کہا ہے کہ دعوؤں کی بجائے کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں کبھی بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہل حلقہ نے ہمارے کردار اور شرافت کو مدنظر رکھتے ہوئے جس اعتماد کا اظہار کررہے ہیں ہم اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
;
اپنے وارڈ میں واٹرسپلائی نظام کی بہتری اولین ترجیح ہےِ، اکرم شہزاد اپنے وارڈ میں واٹرسپلائی نظام کی بہتری اولین ترجیح ہےِ، اکرم شہزاد Reviewed by Khushab News on 4:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.