مسلم لیگ ن ضلع خوشاب میں انتشار کا شکار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب صوبائی حلقوں پی پی 40اور پی پی 41میں پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ امیدوار ابھی تک بلدیاتی حلقوں میں اُمیدوار کھل کر عوام کے سامنے آنے اور بھرپور انتخابی مہم چلانے میں شدید پریشانی کا شکار ہیں ‘ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مقامی راہنماؤں کو بلدیاتی حلقوں میں مشترکہ اُمیدواروں کی نامزدگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ابھی تک کسی ایک اُمیدوار کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند اُمیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم شروع نہ ہو سکی اور پوسٹر ‘ سٹکرز ‘ پینافلیکس اور اشتہارات چھپوانے کا سلسلہ رُکا ہوا ہے اور ضلع خوشاب میں انتخابات کی کوئی گہما گہمی نظر نہیں آتی۔ اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری نہ ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کے مابین ذہنی ہم آہنگی کا فقدان ہے۔ سمیرا ملک اور صوبائی اسمبلی کے رُکن ملک جاوید اقبال اعوان کے خیالات اُمیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں لیکن پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک کرم الٰہی بندیال ‘ م سمیرا ملک کے فیصلوں سے متفق نہیں۔ اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70کے ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور اُن کے ذیلی حلقہ پی پی 41سے صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا کے مابین بھی اُمیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے اختلافات کھل کر سامنے آئے ہیں۔مسلم لیگ ن کی صوبائی و مرکزی قیادت بظاہر ان اختلافات سے لاعلم نظر آتی ہے کیونکہ ابھی تک اس صورتحال کے تدارک کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اُٹھایا گیا۔ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو ضلع خوشاب کے بیشتر حلقوں میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار ہی ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ این اے69سے رکن قومی اسمبلی عزیر محمد خان ذاتی طور پر سیاسی منضر سے لا تعلق ہیں جبکہ انکی والدہ سابق رکن قومی اسمبلی فعال ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں

حلقے کا دورہ بھی کیا اور اپنے گروپ سے وابستہ ن لیگ کے ٹکٹوں کے حوالے سے بلدیاتی امیدواروں کو اپنی مہم بھر پور انداز میں چلانے کا سگنل دیا بلکہ انہوں نے امیدواروں سے کہا کہ جیسے عذیر خان کے لیے ٹکٹ لائی تھی اسی طرح آپ کے لیے بھی ن لیگ کے ٹکٹ لے آونگی۔کئی جگہوں پر تو انہوں نے ترقیاتی سکیموں کا اعلان بھی کیا حالانکہ انکے پاس کوئی سرکاری یا پارٹی عہدہ نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیرا ملک پہلے بھی پارٹی کو ضلعی سطح پر درخورد اعتنا نہیں سمجھتی اور بلدیاتی الیکشن میں وہ اپنے ذاتی دھڑے کو کسی صورت بھی مسلم لیگ ن پر قربان نہیں کرنا چاہتی۔ذرائع کا تو دعوی ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں وہ کھل کر اپنے دھڑے کے امیدواروں خواہ انہیں مسلم لیگ کا ٹکتٹ ملے نہ ملے کی انتخابی مہم چلائیں گی کیونکہ انکے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے

khushabnews
;
مسلم لیگ ن ضلع خوشاب میں انتشار کا شکار مسلم لیگ ن ضلع خوشاب میں انتشار کا شکار Reviewed by Khushab News on 9:27:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.