مسلم لیگ ن ضلع خوشاب میں اختلافات حمزہ شہباز نے فیصلہ سنادیا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گزشتہ روزحمزہ شہباز کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کا اعلیٰ سطحی تنظیمی اجلاس، پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ضلع خوشاب سے ضلعی صدر سینٹر ڈاکٹر غوث نیازی،ضلع جنرل سیکرٹری شفقت خان ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر ملک جہانگیر حسن ٹوانہ،رکن قومی اسمبلی عزیر محمد خان، صوبائی وزیر ملک آصف بھا، اراکین پنجاب اسمبلی وارث کلو، ملک کرم الہی بندیال اور سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک جبکہ وزیراعلی پنجاب کے مشیر منشا بٹ،ذیشان اعوان نے شرکت کی جہاں تنظیمی امور اور مقامی مسائل سمیت ضلع خوشاب میں بلدیاتی امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں کی تقسیم جیسے اہم امور زیر بحث آئے ۔ ذرائع کے مطابق پی پی 40میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ملک کرم الہی بندیال اور سمیرا ملک دونوں کے اپنے اپنے حمائت یافتہ امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں کے حصول کے لئے اپنے اپنے موقف پر ڈٹے رہے یا پھر ان حلقوں کو اوپن کردینے کا مطالبہ کرتے رہے اور حمزہ شہباز بھی کوئی واضح تصفیہ نہ کراسکے،رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان اور رکن پنجاب اسمبلی ملک جاوید اعوان اپنی قریبی عزیزہ کی وفات کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے اسلئیے پی پی 41میں آنے والے بلدیاتی حلقوں پر آصف بھا اور شاکر بشیر کے اختلافات کے حوالے سے بھی معاملے کو موخر کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے 30اکتوبر کو دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا جس میں ضلع خوشاب سے مسلم لیگ ن کے بلدیاتی ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
;
مسلم لیگ ن ضلع خوشاب میں اختلافات حمزہ شہباز نے فیصلہ سنادیا مسلم لیگ ن ضلع خوشاب میں اختلافات حمزہ شہباز نے فیصلہ سنادیا Reviewed by Khushab News on 12:39:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.