چودہ اکتوبر سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن عبدالحمید سنبل نے کہا ہے کہ پولیو کے خطرناک مرض پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے محکمہ صحت کیساتھ تعاون کرے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خضر حیات قاضی‘ ڈی ڈی او ہیلتھ نوشہرہ ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف‘ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ محترمہ نبیلہ ملک کے علاوہ محکمہ صحت کے مختلف افسران شریک تھے۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر قاضی خضر حیات نے بتایا کہ چودہ اکتوبر سے شروع ہونیوالی پولیو مہم مسلسل تین روز تک پورے ضلع میں جاری رہے گی جبکہ 17اکتوبر کو پولیو مہم کا فالو اپ ہوگا مہم کے دوران ایک لاکھ 43ہزار 615بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ اُنھوں نے بتایا کہ تحصیل خوشاب میں 91ہزار 937 ‘ تحصیل قائدآباد میں 34ہزار 565 اور تحصیل نوشہرہ میں 17ہزار113 کمسن بچوں کو پولیو ڈراپس پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان اہداف کے حصول کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے 322 موبائل اور 51فیکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کی مانیٹرنگ کیلئے 76 ایریا انچارجز کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

;
چودہ اکتوبر سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز چودہ اکتوبر سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز Reviewed by Khushab News on 7:33:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.