انسداد پولیومہم10نومبر سے شروع ہوگی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) نومبر کے ماہ میں شروع ہونیوالی پولیو کے خاتمے کی مہم کے انتظامات کا جائیزہ لینے کی غرض سے ڈی سی اوکانفرنس ہا ل جوہر آباد میں ایک اجلاس کاانعقاد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ڈی او ( سی) خوشاب عبدا لحمیدسنبل نے کی اجلاس میں ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود قاضی ،تما م ڈی ڈ ی ا وز(ہیلتھ) اور دیگر محکوں کے افسران شریک تھے ۔اجلاس میں ڈی او (سی) نے کہاکہ بچوں میں یہ موذی مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیج ہے ۔بچے ملک و قوم کا مستقبل ہیں اور ہم نے مشترکہ کوششوں سے ملک کو اس بیماری سے پاک کرنا ہے ۔اجلاس میں ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے بریفنگ د یتے ہوئے کہاکہ اب یہ تین روزہ مہم 10نومبر تا 12 نومبر ہو گی جس میں ایک لاکھ 77 ہزار 877 بچوں کوپولیو ڈراپس پلائے جائیں گے اس مہم کی سو فیصد کامیابی کے لئے 438 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔65 فکسڈ سنٹرز اور 26 ٹرانٹ ٹیمیں بنائی گئی ہیں ۔ڈاکٹر آصف قاضی نے کہا کہ یہ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ڈراپس پلائینگی اور یہ ڈراپس فکسڈ سنڑوں پر بھی پلائے جا سکیں گے ۔اجلا س میں دیگر محکوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا اپنا تعاون پیش کرنے کوکہا ۔
;
انسداد پولیومہم10نومبر سے شروع ہوگی انسداد پولیومہم10نومبر سے شروع ہوگی Reviewed by Khushab News on 10:01:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.