حاجی ظل حسنین کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب (نظریاتی فورم)کے ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل کے ضلعی صدر حاجی ملک ظل حسنین نے کہا ہے کہ ضلع حوشاب میں آذاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے امید وار جو عوام دوست،گروپ کے پلیٹ فارم پر الیکشن لڑرہے ہیں ان کی موئثر انتخابی مہم اور جہاں پر عوام دوست کا امیدوار نہ ہے وہاںپر مقامی طور پر انتخابی اتحاد کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں پر غوکرنے اور میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلز میں موجودپارٹی ہم خیال اور نظریاتی لوگوں کی حمایت کے متعلق پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو اپنے ورکر اور ووٹر کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی پارٹی یا گروپ کی حمایت کافیصلہ کرے گی اور حسب سابق ضلع خوشاب میں اپنا سیاسی کردار موئثر انداز میں ادا کرے گی۔کمیٹی میں حاجی ظل حسنین ملک،ڈاکٹر راشد ملک،حاجی گل جہان اعوان،راجہ نذر حسین جنجوعہ اور ملک ریاض شاہین شامل ہونگے،یہ بات انہوں نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،ملک ظل حسنین نے کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے ہر دور میں جمہوریت کے استحکام ' آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے کلیدی کردار ادا کیا اور تمام سرکاری وسائل عو ام کی فلاح و بہبود اور بھلائی کیلئے وقف کئے رکھے۔اور اب بھی ضلع خوشاب میں پیپلز پارٹی کو زندہ رکھنے اور ووٹر کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے تگ و دو میں مصروف ہیں۔اجلاس میں مرزا عالم بیگ،محمد صادق پڑھیار،اعجاز حسین،ملک حقنواز،ظل جعفری،اظہر حسین بخاری،عبدالرزاق،حاجی منظور حسین،طاہر جاوید،یاسر عرفات،حاجی محمد اسماعیل،مرزا اسلم،ارشد برہان،محمد شاہجہان،راجہ نذیر اور محمد رزاق شریک تھے
;
حاجی ظل حسنین کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس حاجی ظل حسنین کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس Reviewed by Khushab News on 4:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.